ابنا: ڈي ايس پي سہراب گوٹھ افتخار لودھي کے مطابق سہراب گوٹھ کے قريب اقوام متحدہ کي گاڑي پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کي جس سے گھانا سے تعلق رکھنے والا ڈاکٹرڈيڈو اور اس کا ڈرائيور زخمي ہو گئے. ڈي ايس پي کا کہنا تھا کہ يہ افراد اقوام متحدہ کے تحت پوليو مہم کے سلسلے ميں سپر ہائي وے پر واقع گوٹھ گئے تھے. ايس ايس پي ملير راو انوار کا کہنا ہے کہ ٹيم پوليس کو اطلاع ديے بغير الآصف کے عقب ميں افغان بستي گئي تھي . لانڈھي شير پاو کالوني ميں فائرنگ سے ايک افغان ہلاک ہوگيا. مقتول ايک سياسي جماعت کا کارکن تھا. منگھوپير نيو ناظم آباد ميں دکان پر فائرنگ سے ايک شخص ہلاک ہوا.
.......
/169